پاکستان پر قرض اورمالی ضمانتوں کا بوجھ 80ہزار 862 ارب روپےتک پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Jun 11, 2024

پاکستان پر قرض اورمالی ضمانتوں کا بوجھ 80ہزار 862 ارب روپےتک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے جی ڈی پی کا حجم 36 ارب 70کروڑ اضافے سے 374 ارب 90کروڑ ڈالر ہوگیا،رواں مالی سال گندم پیداوار شرح نمو کا 11.64 فیصد،کپاس کی پیداوار میں 108.22 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،چاول کی پیداوار میں 34.78 فیصد کا اضافہ ہوا،مکئی کی پیداوار میں 10.35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

امپورٹڈ موبائل فون پرٹیکس بڑھانے کی تجویز

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 4ہزار 537 ارب روپے کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال مارچ تک حکومتی قرضے 65 ہزار 378 ارب روپے سے تجاوزکر گئے۔

غیرملکی قرضے 21ہزار 940 ارب روپے ،مقامی قرضے 47ہزار 432ارب روپےتک پہنچ گئے ،دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک بجٹ خسارہ 3ہزار902ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے دوران سود ادائیگیاں 5ہزار518ارب روپے تک پہنچ گئیں،نوماہ میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 222ارب روپے سے تجاوزکر گئے۔

عوام الناس جعلی نوٹسز پر کوئی ذاتی معلومات ہرگز فراہم نہ کریں، ایف آئی اے

رواں مالی سال کے نوماہ میں مجموعی آمدنی 9ہزار780ارب روپے سے تجاوزکرگئی، ٹیکس آمدنی 7262ارب، نان ٹیکس آمدنی 2518ارب رہی۔

نوماہ میں حکومتی اخراجات 13ہزار682ارب روپے ریکارڈ کئے گئے،پنشن اخراجات 611ارب تک پہنچ گئے،رواں مالی سال کے نو ماہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 518ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔

و ماہ میں سبسڈی کی مد میں 473ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ،این ایف سی کے تحت صوبوں کو 3ہزار815ارب روپے کی ادائیگی کی گئی،نو ماہ میں 270ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوسکے۔

بلوں میں ٹیکسز کا ہمارے محکمے سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی وزیر توانائی

رواں مالی سال کے نو ماہ میں وفاقی حکومت نے 780ارب روپے کی گرانٹس دیں ،وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو 18ارب روپے نیٹ ہائیڈل پرافٹ دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More