پٹرولنگ پولیس کی کارروئی، ڈکیت گینگ کا رکن گرفتار لاکھوؤں روپے مالیت کی کار،موبائل فون اور نقدی برآمد

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

عارف والا 11 جون (اے پی پی):عارف والا پٹرولنگ پولیس کی کارروائی میں ڈکیت گینگ کا رکن گرفتار لاکھوؤں روپے مالیت کی کار،موبائل فون اور نقدی برآمدکی گئی۔ نواحی گاؤں 257/EB گگو منڈی کے نزدیک نامعلوم ڈاکوؤں نے ایگری فورس کیمیکلز کے ڈیلر طارق ڈوگر سے موبائل فون،نقدی اور کار چھین کرعارفوالا کی جانب فرارہوگئے۔

پٹرولنگ پولیس محمد نگر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاری اڈا کے نزدیک ایک ڈاکو کوحراست میں لے کر موبائل فون، نقدی اور کار برآمد کرلی ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More