امپورٹڈ موبائل فون پرٹیکس بڑھانے کی تجویز

ہم نیوز  |  Jun 11, 2024

وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فون پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نئے مالی سال 2024-25ء کے لیے درآمدی موبائل فون پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے اورپی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کے علاوہ فنانس بل میں درآمدی موبائل فون پرجی ایس ٹی مزید بڑھانےکی بھی تجویز ہے۔

عوام الناس جعلی نوٹسز پر کوئی ذاتی معلومات ہرگز فراہم نہ کریں، ایف آئی اے

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے۔دوسری جانب آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 3.6فیصدمقرر کرنے کی تجویز ہے۔

دستاویزکے مطابق  زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 ، صنعتی ترقی کا ہدف4.4فیصد،سروس سیکٹر کی ترقی کا ہدف 4.1فیصد،اہم فصلوں کی پیداوار کا ہدف منفی4فیصد، چھوٹی فصلوں کی پیداوار4.3فیصد ،کپاس کا پیداواری ہدف منفی2.3فیصد، لائیو اسٹاک 3.8فیصد رکھے جانے کی تجویزہے۔

کریم آبادجیپ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی

ماہی گیری کا ہدف3.2فیصد، جنگلات کا ہدف 3.1فیصد،مائننگ 5،بڑی صنعتی شعبے کا ہدف3.5،چھوٹی صنعتوں کا ہدف8.2فیصد،بجلی کی پیداوار، گیس ڈسٹری بیوشن کا ہدف 5.5فیصد مقرر ہے۔

تعمیراتی ترقی کا ہدف5.5 ، ہول سیل اینڈ ریٹیل ٹریڈ4.1فیصد،ٹرانسپورٹ، اسٹوریج اینڈ کمیونی کیشن کا ہدف3.3فیصد، ہوٹلز، ریسٹورنٹس4.1فیصد،رئیل اسٹیٹ3.7فیصد، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ سوشل سیکیورٹی 3.4فیصد،تعلیمی ترقی کا ہدف3.5فیصد،صحت اور سماجی امور کی سرگرمیوں کا ہدف 3.2فیصد مقررہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More