معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 ، افراط زر کا ہدف 12 فیصد مقرر ، ترقیاتی بجٹ میں 10 کھرب روپے اضافہ

ہم نیوز  |  Jun 11, 2024

کل پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں ایک ہزار ارب روپے کے  اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

موجودہ مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق  آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد ، زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 فیصد  جبکہ صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد اور بڑی صنعتوں کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد رکھا گیا ہے۔

قومی اقتصادی کونسل نے 1500 ارب کےترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

اعلامیے کے مطابق خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد ، جی ڈی پی میں مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.2 فیصد ، افراط زر کا اوسط ہدف 12 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کے لیے وفاق اور صوبے ملکر ترقیاتی منصوبوں پر 3792 ارب روپے خرچ کریں گے جو رواں مالی سال کے مقابلے میں 1012 ارب روپے زیادہ ہے، وفاقی پی ایس ڈی پی 550 ارب اضافے کے ساتھ 1500 ارب روپے جب کہ چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پلان 462 ارب روپےاضافے سے 2095 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ایل پی جی اور ہیوی الیکٹرک وہیکلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

دستاویزات کے مطابق صوبہ سندھ ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ 764 ارب روپے خرچ کرے گا، پنجاب نے 700 ارب روپے، خیبر پختونخوا نے 351 ارب  جبکہ بلوچستان نے 281 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More