ویکسی نیشن کے بغیر آنے والے عازمین کے حج پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے، سعودی وزارت حج

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

ریاض۔11جون (اے پی پی):سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن کے بغیر آنے والے عازمین کے حج پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزارت نے عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ پہلے سے تجویز کردہ ویکسی نیشن ضرور لگوائیں بصورت دیگران کے حج پرمٹ یا حج ویزا منسوخ کر دیا جائے گا۔سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے مطابق اب تک 12 لاکھ عازمین حج مکہ پہنچ چکے ہیں اور ابھی بھی عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال 14 جون سے مناسک حج کا آغاز ہو رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More