کینیڈا کیخلاف میچ، شاہد آفریدی نے 2 تبدیلیوں کی تجویز دے دی

ہم نیوز  |  Jun 11, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا کینیڈا کے خلاف انتہائی اہم میچ ہے جس میں شاہد آفریدی نے دو تبدیلیوں کی تجویز دی ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور کپتان بابر اعظم کو ٹیم میں تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔

خود پر اعتماد رکھ کر کھیلیں، سب کو غلط ثابت کریں گے، اظہر محمود

میں عثمان خان کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں آتے دیکھنا چاہوں گا، آئی سی سی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو محمد رضوان کے ساتھ اننگ کا آغاز کرنا چاہیے۔

بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوا، ابھی بھی امید باقی ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے دونوں میچ جو امریکا اور بھارت کے خلاف ہوئے ہار چکی ہے، اب دو میچ باقی جو اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکہ اور بھارت کے ہاتھوں پے درپے بدترین شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی نے بڑی سرجری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کِنگ کا کیا کروں جب میچ نہیں جتواسکتا؟ بابر کو ڈومیسٹک میں رگڑا کھانا ہوگا، احمد شہزاد

ذرائع کے مطابق کوچز، سلیکٹرز اور بڑے کھلاڑیوں کو گھر بھیجے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیم میں اختلافات پر کھلاڑیوں سے انفرادی طور پر بھی پوچھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میں اختلافات پر کھلاڑیوں سے انفرادی طور پر بھی پوچھا جائے گا۔ کپتان اورکھلاڑیوں سے سوالات کے جوابات مانگے جائیں گے،ذرائع کے مطابق تسلی بخش جواب نہ ملا تو کپتان کی بھی چھٹی ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More