ٹی 20 ورلڈکپ: افتخار کو کینیڈا کیخلاف میچ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان

سچ ٹی وی  |  Jun 11, 2024

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیویارک میں اپنے گروپ کا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم کے حتمی گیارہ کھلاڑیوں کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر اور دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔

33 سال کے افتخار احمد نے 66 ٹی 20 میچوں کی 55 اننگز میں 14 بار ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 24.34 کی اوسط سے کھیلتے ہوئے 998رنز بنا رکھے ہیں۔

ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں امریکا کے خلاف افتخار نے 18 اور نیویارک میں بھارت کے خلاف صرف 5 رنز اسکور کیے تھے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کینیڈا کے خلاف ان کی جگہ کپتان بابر اعظم صائم ایوب کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں، تاہم اس بات کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ گراؤنڈ پہنچ کر کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More