انسانی اسمگلنگ کیس، سماجی کارکن صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد

ہم نیوز  |  Jun 11, 2024

انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کے کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی گئی۔

سٹی کورٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں صارم برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت پر وکلاء اور ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

خیال رہے کہ 5 جون کو صارم برنی امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More