پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر دوسری ایشین تھرواینگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے (کل) کوریا روانہ ہوں گے

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر دوسری ایشین تھرواینگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے (کل) بدھ کو کوریا روانہ ہوں گے ۔ کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سید فیاض حسین بخاری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ر)وجاہت حسین (ستارہ امتیاز ملٹری)نے بتایا کہ ایشین تھرواینگ چیمپئن شپ 14 جون سے کوریا میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ 15 جون تک جاری رہے گی۔بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین نے کہا کہ محمد یاسر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More