مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

ہم نیوز  |  Jun 10, 2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے سے جنگل کا بڑا رقبہ متاثر ہوا ، جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

کریم آبادجیپ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں،امدادی ٹیموں کی عدم موجودگی پر آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں جنگلات کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے ،قبل ازیں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد کو گرفتارکیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More