چیئرمین پی سی بی فوری استعفیٰ دیں ،مطالبہ زور پکڑ گیا

ہم نیوز  |  Jun 10, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے فوری استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن چیئرمین کرکٹ بورڈ مستعفی ہو۔

محکمہ موسمیات نے رواں برس معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا

حافظ حمداللّٰہ نے مزید کہا کہ چیئرمین صاحب آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کاٹ دی ہے۔ جب سے موجودہ چیئرمین کو مسلط کیا گیا ہے تب سے ٹیم لڑکھڑا رہی ہے، محسن نقوی اتنے ہی باصلاحیت ہیں تو انہیں بنانے والے اپنا عہدہ بھی ان کو دے دیں۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پربھی پاکستانی شائقین چیئرمین پی سی بی اور وہاب ریاض سے اپنے عہدے چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےسارے ریکارڈٹوٹ گئے

سعد قیصر نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بیٹرز بزدلوں کی طرح کھیلے لیکن محسن نقوی اور وہاب ریاض اب وقت ہے کہ آپ با وقار طریقے سے ریٹائڑ ہوجائیں۔

عباس ناصر نے کہا کہ پاکستان کو یہاں سے جیتنا چاہیے تھا لیکن شکست پر  محسن نقوی کو برطرف کردینا چاہئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More