ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا سفر اگر مگر کا شکار

سچ ٹی وی  |  Jun 10, 2024

بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سپر 8 مرحلے تک پہنچنے کا سفر اگر مگر کا شکار ہوگیا۔

مسلسل 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کی سُپر ایٹ مرحلے میں رسائی دوسری ٹیمز پر منحصر ہے، پاکستان کو رسائی کے لیے بقیہ دونوں میچز جیتنا اور امریکا کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہیں۔

پاکستان کو اگلے 2 میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہیں جبکہ امریکا کو انڈیا اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔

امریکا اگر ایک اور میچ جیت گیا تو وہ سُپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلے گا، امریکا کے خلاف آئرلینڈ اور بھارت کی فتح کی صورت میں پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین ہونے والا میچ ناک آؤٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹرز کی لاپروائی ، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔

بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی، اگر امریکا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کا سفر ختم سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More