پوری قومی کرکٹ ٹیم سفارشی ہے، حنیف عباسی کا الزام

ہم نیوز  |  Jun 10, 2024

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ پوری قوم کرکٹ ٹیم سفارش ہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم پہلے امریکا سے بھی ہارچکی ہے، ہمیشہ پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی اپنا پسندیدہ بندہ لگاتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان پہلی بار بھارت کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب

پروفیشنل کی بجائے اپنی مرضی کا بندہ کرکٹ کیلئے لگایا جاتاہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سلیکشن کرنے والوں کو پکڑا جائے،کرکٹرز نے قوم کو مایوس کیا ان کے اشتہار بھی بند کرنے چاہئیں۔

حنیف عباسی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پوری قومی کرکٹ ٹیم سفارشی ہے، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو ویرات کوہلی کے برابر کر دیا گیا ہے۔

ویرات کوہلی کی بہت ساری میچ وننگ اننگز ہیں، لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بابراعظم ذاتی طور پر کھیلتا ہے اور اپنی اننگز کو بڑا کرتا ہے،بابراعظم نے ایک بھی میچ وننگ اننگز نہیں کھیلی۔

ٹیم کوالیفائی نہیں کرتی تو چار پانچ لوگوں کو کرکٹ سے فارغ کردیں، سکندر بخت

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کسی ایک پلیئر پر بھی اعتماد نہیں کر سکتا، شاداب خان، عماد وسیم جیسے پلیئرز نے تو کلب کرکٹ سے بھی کم کھیلا ہے، اگر کھلاڑیوں سے کرکٹ کھلانیہے تو ان کی ماڈلنگ ختم کرنی ہو گی،اگر ماڈلنگ کرنی ہے تو کرکٹ میں رزلٹ بھی تو دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 120 رنز کا آسان ترین ہدف بھی پاکستانی ٹیم نہ بنا سکی، کوئی کھلاڑی کھل کر بھارتی بالرز کے سامنے نہ کھیل سکا۔ اب پاکستان کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بھی معدوم ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More