سابق پاکستانی کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا ہے کہ چار پانچ لوگوں کو کرکٹ سے فارغ کردینا چاہیے، اور کتنا چانس دیا جائے؟
نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاک بھارت میچ پر تبصری کرتے ہوئے کہا کہ اگر نسیم شاہ دو چوکے مار سکتا ہے تو کیا افتخار نہیں مار سکتا؟ جن کو بیٹر لاکر کھلایا تھا، ان چار پانچ بیٹروں سے دو چوکے نہیں لگائے گئے۔
سکندر بخت کا کہنا تھا کہ ایسا کیا تھا کہ نسیم شاہ نے دو چوکے مار لیے اور، میں تو حیران ہوں اس بات پر کہ کہیں کسی نے کوشش ہی نہیں کی۔ کیا عماد وسیم جسے ہم گھر سے اٹھا کر لائیں ہیں کہ سر آئیں آپ اور کھیلیں ہمارے لیے، کیا وہ یہ دو چوکے نہیں مار سکتے تھے؟
وقت آگیا کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے ،محسن نقوی
انہوں نے کہا کہ اگر آگے جاکر یہ ٹیم کوالیفائی نہیں کرتی، جو کہ اب لگتا ہے کہ نہیں کر پائے گی، تو ان چار پانچ لوگوں کو کرکٹ سے فارغ کردینا چاہیے۔ ان لوگوں کو اور کتنا چانس دیا جائے کہ یہ پرفارم کریں گے؟