بابو سر ناران شاہراہ 6 ماہ بعد آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی

ہم نیوز  |  Jun 10, 2024

بابوسر ناران شاہراہ کو 6 ماہ کی بندش کے بعد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے  پولیس اور مقامی رضاکاروں کا گشت جاری رہے گا۔

بابو سر ناران شاہراہ ہرسال کئی ماہ تک شدید برف باری کے باعث بند رکھی جاتی ہے، گزشتہ سال بابو سر ناران شاہراہ تقریبا 8 ماہ کیلئے بند کر دی گئی تھی۔

راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ، بابو سر ٹاپ پر برفباری

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تمام رکاوٹیں دور کرکے تفریحی مقام ناران کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More