بیلجیئم کے یویس لیمپارٹ نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ جیت لیا

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

برن۔10جون (اے پی پی):بیلجیئم کے سائیکل سوار یویس لیمپارٹ نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ جیت لیا۔ سوئٹزرلینڈ کے سائیکل سوار سٹیفن بیسیگردوسرے اور انگلینڈ کے سائیکل سوار ایتھن ہائیٹرتیسرے نمبر پر رہے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں۔ ریس کا پہلا مرحلہ پہلا مرحلہ وڈوز سے وڈوز تک4.8 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا جس کو 33 سالہ بیلجیئم کے سائیکل سوار یویس لیمپارٹ نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

ریس میں سوئٹزرلینڈ کے سائیکل سوار سٹیفن بیسیگردوسرے اور انگلینڈ کے سائیکل سوار ایتھن ہائیٹرتیسرے نمبر پر رہے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار948.7 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں سوئٹزلینڈ کی قومی ٹیم کے علاوہ 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More