لکی مروت میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ

ہم نیوز  |  Jun 10, 2024

لکی مروت میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ ، سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔ جس میں کور کمانڈر پشاور، دیگر افسران، جوانوں اور عوام نے شرکت کی۔

خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،23دہشت گرد ہلاک،جھڑپوں میں 7 فوجی افسران و جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے، شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More