ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان پہلی بار بھارت کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب

ہم نیوز  |  Jun 10, 2024

نیویارک میں ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں بھارت فاتح رہا جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان پہلی بار بھارت کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب رہا۔

پاکستانی بالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری بھارتی ٹیم کو 19 اوورز میں پویلین واپس بھیج دیا، بھارتی ٹیم 119 رنز بنا سکی، بھارت کے تین کھلاڑی ہی ڈبل فگرز میں داخل ہو سکے۔

اسکاٹ لینڈ نے عمان کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی بالرز بھارت کی تمام دس وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، اس کے علاوہ پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی اننگز میں بھارت کو آؤٹ کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

بھارت کی ٹیم نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دو بار نو، نو وکٹیں گنوائیں جبکہ دو ہی بار اس نے سا ت ساتھ وکٹیں گنوائی ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے 119 رنز پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور تھا، اس سے قبل بھارت کا سب سے کم اسکور 2012ء میں نو وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز تھا۔

پاکستان انڈیا سے پھر ورلڈ کپ میں ہار گیا

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، عامر نے دو جبکہ شاہین آفریدی کے حصے میں ایک وکٹ آئی، جتنی پاکستانی بالرز نے اچھی بالنگ کی اتنی پاکستانی بیٹرز اچھی بیٹنگ نہ کر سکے، پاکستان کم ترین ہدف بھی حاصل نہ کر سکا، جس سے پاکستان کے سپر ایٹ مرحلے کے امکانات بھی کم ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More