اردو نیوز | Jun 10, 2024
پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ایک کیپٹن سمیت سات فوجی اہلکار جان سے چلے گئے ہیں۔فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے میں جان سے جانے والوں میں کیپٹن محمد فراز الیاس (قصور)، صوبیدار میجر محمد نذیر(سکردو)، لانس نائیک محمد انور (گانچھی)، لانس نائیک حسین علی (غذر)، سپاہی اسد اللہ (ملتان)، سپاہی منظور حسین (گلگت)، سپاہی راشد محمود (راولپنڈی) شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ’اس قبیح جرم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘بیان کے مطابق ’پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشنے کا باعث بنیں گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More