وقت آگیا کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے ،محسن نقوی

ہم نیوز  |  Jun 10, 2024

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہےآج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لگتا تھا کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا،یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

پاکستان انڈیا سے پھر ورلڈ کپ میں ہار گیا

پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے،ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے،قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی۔

چیمپئنز ٹرافی کے لئےٹیم تیارکرنی ہے،وقت آگیا کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے۔

گورنر سندھ کا میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

انہوں نے مزید کہا اچھی طرح معلوم ہے ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں ،قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More