پنجاب: حکومت اور گورننس سسٹم میں انقلابی تبدیلی کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 09, 2024

پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب میں وزارتوں اور محکموں میں تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں میں ڈاون سائزنگ کی جائے گی، ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کر دیا جائے گا۔

پھر بارش، پاک بھارت میچ روک دیا گیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی جس کے تحت وزارتوں کا حجم کم کر کے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی، ایک ہی کام کرنے والے مختلف اداروں کو ضم کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ری سٹرکچرنگ اور ڈاون سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ، آسان اور تیز بنایا جائے گا جس سے اربوں روپے کی سالانہ بچت اور حکومت اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More