بھارت کی اوپننگ جوڑی پویلین لوٹ گئی

ہم نیوز  |  Jun 09, 2024

نیویارک میں بارش تھمنے کے بعد پاک بھارت میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔

نسیم شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر ویرات کوہلی کو 4 رنز پر آئوٹ کردیا،عثمان خان نے پوائنٹ پر کوہلی کا کیچ پکڑا۔

بھارتی کپتان روہت شرما 13 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے، ان کی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔

بھارت نے 3 اوورز میں 20 رنز بنالئے جبکہ اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل  کیا گیا ہے ، ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا ٹیم میں 4فاسٹ بالر شامل ہیں،آج کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

ماضی ماضی ہے ،آج کےمیچ پر فوکس ہے،آج نیا دن ہے ،100فیصد کارکردگی دکھائیں گے، کل کا دن بھول جائیں۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا پہلے بیٹنگ کرنا ہمارے لیے بڑ ا چیلنج ہوگا، اچھااسکور کرنے کی کوشش کریں گے،ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے،ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More