ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ کے آغاز میں ہی بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔
بھارت نے پہلے اوور کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے ، قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے ، ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا ٹیم میں 4فاسٹ بالر شامل ہیں،آج کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
ماضی ماضی ہے ،آج کےمیچ پر فوکس ہے،آج نیا دن ہے ،100فیصد کارکردگی دکھائیں گے، کل کا دن بھول جائیں۔
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا پہلے بیٹنگ کرنا ہمارے لیے بڑ ا چیلنج ہوگا، اچھااسکور کرنے کی کوشش کریں گے،ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے،ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔