قومی ٹیم چین میں ہونے والی22 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اے پی پی  |  Jun 09, 2024

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):قومی ٹیم چین میں ہونے والی22 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔اتوار کو پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ 12سے 16جون تک چین کے شہر ڈالیان میں کھیلی جائے گی ۔

ایونٹ میں ایشیا بھرسے 14 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔پاکستانی ٹیم محمد عاصم خان ، نور زمان، ناصر اقبال اور فرحان محبوب پر مشتمل ہے جبکہ فہیم گل کوچ ،وسیم عمر فزیکل ٹرینر اورایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) عامرنواز بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

ایشین سکوائش فیڈریشن نے ڈراز جاری کر دیا ہے جس کے مطابق چیمپئن شپ میں ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کو پول سی میں رکھا گیا ہے جس میں کوریا، چائنیز تائپے اور چین شامل ہیں۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 12 جون کو چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرے میچ میں وہ کوریا کے خلاف مد مقابل ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More