تین ماہ ملکی سیاست کیلئے اہم، ہو سکتا ہےشہباز شریف قومی اسمبلی تحلیل کردیں، منظور وسان

ہم نیوز  |  Jun 09, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پھر نیا خواب دیکھ لیا، ملکی سیاست میں تین ماہ کا انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔

سیاسی خوابوں کی وجہ سے مشہور منظور وسان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ پاکستانی سیاست کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم اسمبلی تحلیل کر دیں جبکہ صوبائی اسمبلی اپنی مدت پوری کریں۔

رواں مالی سال قرضوں اور واجبات میں 4643 ارب روپے کا اضافہ

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نواز شریف کے وزیراعظم بننے کےامکانات نہیں ہیں ، نیا سیٹ اپ جو بھی ہو گا تب کی تب دیکھی جائے گی لیکن سابق چیئرمین تحریک انصاف سمیت دیگر سیاستدانوں کیلئے کوئی سازگار ماحول نہیں ہے ۔

منظور وسان نے کہا کہ سائفر ریلیف میں پی ٹی آئی والوں کو خوش نہیں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو عارضی ریلیف ملا ہے ایسے ریلیف ملتا بھی اور واپس بھی ہو جاتا ہے ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More