ورلڈکپ میں پہلی شکست کے بعد پاکستان مزید خطرناک ہوجائے گا، وکرانت گپتا

ہم نیوز  |  Jun 09, 2024

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پہلی شکست کے بعد پاکستان اب مزید خطرناک ہوجائے گا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف فیورٹ قرار دے دیا۔

وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہا اگر بھارتی ٹیم کے کھلاڑی یہ سوچ رہے ہیں، چونکہ پاکستان، امریکا جیسی نئی ٹیم سے ہار گیا تو ہم میدان میں اتریں گے اور جیت جائیں تو یہ غلط ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ، پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہونگے

پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پاک بھارت میچ سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ اس میں کسی کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اور اس میچ میں ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور ساقب کپتان رمیز راجا بولے کہ اس وقت کسی کو فیورٹ نہیں کہا جاسکتا، دونوں ٹیموں کے پاس ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More