پھلتے پھولتے معاشرے کیلئے نئے ٹیلنٹ کا آگے آنا بہت ضروری ہے ، سارہ رشید

اے پی پی  |  Jun 09, 2024

لاہور۔9جون (اے پی پی):سربراہ الحمرا سارہ رشید نے کہا ہے کہ پھلتے پھولتے معاشرے کیلئے نئے ٹیلنٹ کا آگے آنا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں اپنے ایک بیان میں کیا۔

سارہ رشید نے کہا کہ ہمارے ہاں فنون لطیفہ کے ہر شعبہ میں لیجنڈ پیدا ہوئے اور ہم اس سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں،ایسی سرگرمیوں سے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوانوں کو اپنے اساتذہ کے سامنے وہ پرفارم کرنے کا موقع ملتا ہے جو انہوں نے سیکھا ہوتا ہے۔درایں اثنا لحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ٹیلنٹ ہنٹ شو کا انعقاد ہوا جس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور پرفارم کیا۔شو میں ڈائریکٹر پروگرام نوید الحسن بخاری اورڈپٹی ڈائریکٹر لٹریچر محمد اعظم و دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More