ملکی سیاست کیلئے تین ماہ اہم ، شہباز شریف قومی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں ، منظور وسان

ہم نیوز  |  Jun 09, 2024

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک مرتبہ پھر ملکی سیاست سے متعلق پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سیاست کے لیے 3 ماہ بڑے اہم ہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے، ہو سکتا ہے شہباز شریف 3 ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔

منظور وسان نے نگران حکومت سے متعلق پھر خواب دیکھ لیا

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا دیکھا جائے گا، باقی صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گی۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کے لیے حالات اچھے نہیں دیکھ رہا۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف ملتے بھی ہیں اور واپس بھی ہو جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی خوش فہمی میں نہ رہیں۔ یہ حالات ملک اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے اچھے نہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More