نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ سیمی فائنل، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1-2 گول سے ہرا دیا

اردو نیوز  |  Jun 08, 2024

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-1 گول سے شکست دے دی ہے جس کے بعد تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان کا جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ ہوگا۔

سنیچر کو پولینڈ کے شہر گینز ناؤ میں کھیلے گئے میچ میں ہاف سے پہلے ہی نیوزی لینڈ نے دو گول کر کے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

میچ کے آغاز میں ہی دوسرے منٹ پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رسل کین نے گول کیا۔ ان کے بعد میچ کے 11ویں منٹ پر سمتھ جیک نے دوسرا گول کر دیا۔

پاکستان کے رانا وحید اشرف نے میچ ختم ہونے کے قریب 55ویں منٹ پر گول کیا۔

اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا، جبکہ پاکستان کا جنوبی افریقہ کے ساتھ تیسری پوزیشن کے لیے میچ ہوگا۔

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فائنل اتوار 9 جون کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل فرانس نے بدھ کو سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 6-5 سے شکست دی تھی۔

فرانس کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے ٹورنامنٹ میں ایک میچ جیتا اور ایک ڈرا کیا۔ ملائیشیا کے خلاف ڈرا ہونے کے بعد پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More