پاک بھارت میچ میں ایک سیٹ کی ٹکٹ پانچ کروڑ روپے

ہم نیوز  |  Jun 08, 2024

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ایک سیٹ کی ٹکٹ پانچ کروڑ روپے کی ہو گئی۔

نیویارک کے اسٹیڈیم کے سیکشن 252 باون کی سیٹ نمبر 30 کا مالک، سیٹ کو 5 کروڑ روپے میں بیچنے کا خواہشمند ہے۔

ری سیل مارکیٹ میں ٹکٹ اتنے میں فروخت ہوئی تو کسی کرکٹ میچ کی لئے سب سے مہنگی ٹکٹ ہو گی۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

پاک بھارت کے درمیان 12 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انڈیا کا پلڑا بھاری

وکٹ کیوریٹر کے مطابق وکٹ پر رولر پھیر کر گھاس کم کر دی گئی۔ اب یہ باؤنسی وکٹ کی بجائے فلیٹ وکٹ کی طرح کام کرے گی۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد بھارتی ٹیم اور کمنٹیٹرز نے ناقص وکٹ پر تنقید کی تھی، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم نے آئی سی سی کو شکایت بھی درج کرائی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More