مثالی شہری بننے کیلئے بچوں کا تعلیمی نصاب کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی ضروری ہے،سارہ رشید

اے پی پی  |  Jun 08, 2024

لاہور۔8جون (اے پی پی):ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا سارہ رشید نے کہا ہے کہ بچوں کی بہترین نشو ونما اور مثالی شہری بننے کے لئے تعلیمی نصاب کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی ضروری ہے جس سے بچوں میں تعمیری وتخلیقی سوچ پروان چڑھتی اور انکے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور اپنی ثقافت سے تعلق مضبوط ہوتاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلین انٹرنیشنل سکول کے پروگرام میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ الحمرا بچوں کو تعمیر و ترقی کے بے پناہ موقع فراہم کر رہا ہے ، ٹیم ورک اور تعاون کا جذبہ ایک دوسرے کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ الحمرا بچوں کی فنون لطیفہ میں بہترین تعلیم وتربیت پر زور دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More