بھارتی فیملی کی شاہین شاہ سے بھارت کیخلاف اچھی باولنگ نہ کرنے کی فرمائش

ہم نیوز  |  Jun 08, 2024

بھارتی فیملی نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے بھارت کے خلاف اچھی باولنگ نہ کرنے کی فرمائش کر دی۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہین شاہ آفریدی کا اپنے بھائی شان آفریدی کے ہمراہ نیویارک پہنچنے کے بعد ٹائمز اسکوائر پر سیر و تفریح کی ویڈیو سامنے آگئی۔  شاہین شاہ آفریدی ٹائمز اسکوائر پر گھوم رہے تھے کہ انہیں ایک بھارتی فیملی نے روک لیا، بھارتی فیملی نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ٹائمز اسکوائر پر تصاویر بنوائیں۔

وزیراعظم نے کل نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ طلب کرلی

بھارتی شہریوں نے شاہین سے گفتگومیں کہا کہ آپ کودیکھا سرپرائزمل گیا، ہماری آپ سے گزارش ہے کہ آپ نےبھارت کیخلاف اچھی باولنگ نہیں کرنی، ویرات کوہلی اور روہت شرما کو اپنا ہی دوست سمجھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More