سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو فوری سزا دلانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ہم نیوز  |  Jun 08, 2024

سانحہ9 مئی2023 کے کرداروں کو فوری قرار واقعی سزا دلانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے قرار داد جمع کروائی ہے، قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ،منصوبہ سازوں اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔

فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور منفی پراپیگنڈہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قرارداد کے متن میں شعیب صدیقی نے کہا کہ 9مئی کا دن المناک، افسوسناک،دلخراش، نا قابل فراموش سانحہ اور سیاہ ترین باب ہے۔

آئی ایم ایف کی تجویز مسترد، حکومت کی سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز تیار

ان کا کہنا تھا کہ ریاست،ملکی سلامتی،اعلی عدلیہ اور اداروں کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازش بے نقاب ہوگئی، امن و امان کی صورتحال بگاڑنے اور عوام اور اداروں میں تصادم کرانے والوں کوسزا ملنی چاہیے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جناح ہاؤس اور دیگر شہروں میں تباہی پھیلانے والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

شعیب صدیقی نے کہا کہ قوم ملکی سلامتی، معیشت کی ترقی اور اداروں کے تقدس کے لئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان دعاگو ہے کہ آئندہ کبھی بھی 9مئی 2023جیسا سانحہ رونما نہ ہو۔ قرار داد میں 9مئی کو تباہی پھیلانے کیلئے مخصوص ذہن سازی او ر شر پسندوں کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More