ایک اور اپ سیٹ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دیدی

ہم نیوز  |  Jun 08, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 14 واں میچ جو پروویڈینس میں کھیلا گیا اس میں بھی اپ سیٹ ہو گیا، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا اور پہلے افغانستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے شاندار بیٹنگ کی اور انہوں نے 80 رنز بنائے، ابراہیم زردان 44 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آئی ایم ایف نے قرضہ دینے کیلئے امریکا سے میچ ہارنے کی شرط رکھی ہوگی، انور مقصود

افغان اوپنرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف 103 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ فرگوسن ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی،افغان بالرز نے کیویز بیٹرز کو اپنی نپی تلی اور گھومتی ہوئی گیندوں کے جال میں پھنسایا۔

امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کر دیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس18 اور میٹ ہینری 12 رنز بنا کر نمایاں رہے، باقی کھلاڑی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، پوری ٹیم 15.2 اوور میں 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی اور راشد خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد نبی نے دو وکٹیں لیں۔ اس طرح افغانستان نے یہ میچ 84 رنز سے جیت لیا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More