ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،کینیڈا نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

ہم نیوز  |  Jun 07, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی۔

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔

کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 137 رنز بنائے ،نیکولس کیرٹن نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔آئرلینڈ کی طرف سے کریگ ینگ اور مک کارتھی نے2 ،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 7 وکٹ پر 125 رنز بناسکی۔مارک اڈائر34اورجارج ڈوکریل30رنز بنا کر نمایاں رہے،اینڈی بالبرنی17اورلورکان ٹکر10رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔پال اسٹرلنگ9،ہیری ٹیکٹر7اور کرٹس کیمفرنے 4رنز بنائے۔

جیریمی گورڈن اوردلون ہیلیگر نے 2،2وکٹیں حاصل کیں،جنید صدیقی اور سعد بن ظفر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

نیکولس کیرٹن پلیئر آف دی میچ قرارپائے،گروپ اے کے اس میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر امریکہ پہلے ، بھارت دوسرے ، کینیڈا تیسرے ، پاکستان چوتھے اور آئرلینڈ پانچویں نمبر پر براجمان ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More