پی بی سی سی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا ساتواں ایڈیشن ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

ایبٹ آباد۔ 07 جون (اے پی پی):پی بی سی سی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا ساتواں ایڈیشن ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن محمد بلال نے جمعہ کو یہاں ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں خیبر پختونخوا ،پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 56 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔

ٹورنامنٹ کے دوران کل 13میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ 7دن تک جاری رہے گا ۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز ایبٹ آباد پبلک سکول کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے جس میں ملک بھر کے مایہ ناز بلائنڈ کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے 22کھلاڑیوں کا اس سال کے آخر میں پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے چنائو کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More