ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کا 87 واں ایڈیشن 9جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

برن۔7جون (اے پی پی):انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس9 جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی ۔ ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کا 87 واں ایڈیشن 9جون سے 16 جون تک شیڈول ہے جس میں مختلف ممالک کے سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے شرکت کریں گے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 948.7 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 23 ٹیموں کے سائیکلسٹ ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 9جون سے شروع ہوکر 8 روز جاری رہنے کے بعد 16 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ ڈنمارک کے سائیکلسٹ میتھیاس سکلموس اعزاز کا دفاع کریں گے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More