بابر، شاداب، شاہین سمیت دیگر قومی کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہ کتنی؟

ہم نیوز  |  Jun 07, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کیٹگری اے کے کھلاڑیوں کو 45 لاکھ جبکہ بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 30 لاکھ روپے ماہانہ تںخواہ کے طور پر ملتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ کنٹریکٹس کے مطابق کیٹگری اے کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ میں 202 فیصد جبکہ کیٹگری بی کے کرکٹرز کے لیے 144 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ کیٹگری سی اور ڈی کے لیے 135 اور 127 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، امریکا نے پاکستان کو شکست دیدی

پی سی بی کی جانب سے گزشتہ سال ستمبر میں قومی کرکٹرز کے نئے کنٹریکٹس کا اعلان کیا گیا تھا۔ قومی کرکٹرز کو کارکردگی کے لحاظ سے اے، بی، سی اور ڈی کیٹگری دی گئی تھی۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق اے کیٹگری میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا تھا۔ اے کیٹگری میں موجود تینوں کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ 45 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 30 لاکھ روپے تک معاوضہ دیا جارہا ہے۔ بی کیٹگری میں شاداب خان، فخر زمان، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

سی اور ڈی کیٹگری کھلاڑی ساڑھے 7 سے 15 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں۔ سی کیٹگری میں عماد وسیم جبکہ ڈی کیٹگری میں افتخار احمد، حسن علی اور صائم ایوب شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس کے علاوہ تینوں فارمیٹ کے مطابق مقررہ میچ فیس اور میچ ایوارڈز بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حصے میں آتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More