پرتگال میں طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد زخمی

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

لزبن ۔7جون (اے پی پی):پرتگال میں لیریا ایئر فیلڈ کے قریبایک طیارہ گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق لیریا ریجن کی سب ریجنل کمانڈ فار ایمرجنسی اینڈ سول پروٹیکشن نے تصدیق کی کہ طیارہ نیشنل روڈ 109 پر گر کر تباہ ہوا جسے مرمت کے کام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ الٹرا لائٹ طیارے کے حادثے میں دو پرتگالی مرد شدید زخمی ہوئے جن کی عمریں 32 اور 39 سال تھیں۔ وہ ملبے میں پھنس گئے تھے۔اطلاعات کے مطابق الٹرا لائٹ طیارے کو تکنیکی مسائل کا سامنا تھا اور یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ رن وے پر واپس جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ■

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More