بابر اعظم، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

ڈیلاس۔7جون (اے پی پی):بابر اعظم، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔جمعرات کو ڈیلاس میں امریکا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

بابر اعظم نے امریکا کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کا 16واں رن لے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔اس میچ میں انہوں نے 43 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے۔اس کے ساتھ ہی بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 4 ہزار 66 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 120ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More