امریکہ سے اپ سیٹ شکست ،پاکستانی ٹیم کے کئی فیصلوں پر بڑے سوال کھڑے ہوگئے

ہم نیوز  |  Jun 07, 2024

امریکہ سے اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کئی فیصلوں پر بڑے سوال کھڑے ہوگئے۔

سپر اوور میں فخر کے ساتھ رضوان کی جگہ افتخار سے کیوں اوپننگ کروائی؟؟لیفٹ آرم بالر پر بائیں ہاتھ کے فخر کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر کیوں رکھوایا؟

پہلے 6اوورز میں ہماری بائولنگ اچھی نہیں تھی،بابراعظم

اعظم خان کو مسلسل ناکامی کے بعد ایک بار پھر کیوں کھلایا؟اعظم خان کو اگر وکٹ کیپر بیٹر کھلایا تو وکٹ کیپنگ میں کیوں نہیں آزمایا؟

بائیں ہاتھ کے شاہین آفریدی کے بعد دوسرا اوور نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر سے کیوں کروایا؟بیٹنگ آرڈر میں حارث روف کو نسیم شاہ سے اوپر کس نے بھجوایا؟؟افتخار کا بیٹنگ میں نمبر اعظم خان سے نیچے کیوں آیا؟؟؟

یہ وہ فیصلے ہیں جن پر بڑے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More