پہلے 6اوورز میں ہماری بائولنگ اچھی نہیں تھی،بابراعظم

ہم نیوز  |  Jun 07, 2024

امریکہ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا ہمیں یکے بعد دیگر وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پہلے 6اوورز میں ہماری بائولنگ اچھی نہیں تھی،اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے،جیت کا تمام کریڈٹ امریکی ٹیم کو جاتا ہے۔

دوسری جانب امریکی کپتان کا کہنا تھا ٹاس جیت کر پاکستان کو کم ہدف پر آئوٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔کوشش ہوگی جیت کا تسلسل آنے والے میچز میں بھی برقرار رکھیں۔

ٹیم کی محنت کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان کے خلاف میچ کے لیے پورے جذبے سے میدان میں اترے،فیلڈنگ،بالنگ اور بیٹنگ میں ہماری کارکردگی اچھی رہی۔

پاکستان کے خلاف کامیابی بڑی اچیومنٹ ہے،بالرز کو کریڈٹ جاتاہے کہ پاکستان کو 160رن تک محدود رکھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More