مودی کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی، 8 جون کو ہونے والی تقریب حلف برداری بھی ملتوی

سچ ٹی وی  |  Jun 07, 2024

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 8 جون کو بطور وزیراعظم ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی ہو گئی۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ عام انتخابات میں بی جے پی کے 24 جماعتی اتحاد این ڈے اے کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ تیسرے مدت کے لیے 8 جون کو دوبارہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری الیکشن نتائج کے مطابق نریندر مودی کی بی جے پی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے 293 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جس میں سے 240 نشستیں بی جے پی کی ہیں۔

دوسری جانب کانگریس اتحاد ’انڈیا‘ نے بھی 234 نشستیں جیتی ہیں جبکہ بھارتی آئین کے مطابق حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

گزشتہ روز بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے این ڈی اے اتحاد کے اجلاس میں نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزیراعظم نامزد کرنے کی منظوری دی گئی جس کی اتحادیوں نے تحریری طور پر منظوری دی۔

اب بھارتی میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ 8 جون کو ہونے والی نریندر مودی کی تقریب حلف برداری منسوخ ہو گئی ہے اور اب نریندر مودی 9 جون کو حلف اٹھائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More