آئی سی سی کا نیویارک اسٹیڈیم کی وکٹ معیاری نہ ہونے کا اعتراف

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

آئی سی سی نے نیو یارک اسٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ نیویارک کے نساؤ اسٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل دکھایا نہیں دیا جس کی سب کو توقع تھی، بقیہ میچز کیلئے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

بھارت ، آئرلینڈ میچ کے بعد سے وکٹ کی درستگی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نیویارک کے نساؤ کاونٹی اسٹیڈیم کی وکٹ کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو اس سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More