فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ، سعودی عرب نے پاکستان کو شکست دےدی

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 3صفر سے شکست دےدی۔

جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم سعودی عرب کیخلاف ایک بھی گول نہ کرسکی۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

سعودی ٹیم کی جانب سے دو گول فراس البریکان جبکہ ایک گول مصعب فہز الجوائر نےکیا۔

پاکستان کا اپنے ملک میں کوالیفائنگ راؤنڈ کا آخری میچ ہے۔ اس کے بعد پاکستان 11 جون کو تاجکستان سے کھیلے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے اسلام آباد آئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More