ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، امریکی کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

ڈیلاس۔6جون (اے پی پی):ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں امریکی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی پہلی وکٹ 9 سکور پر گر ی ۔جمعرات کو گرینڈ پریری سٹیڈیم ڈیلاس میں ہونے والے میچ میں امریکہ کرکٹ ٹیم کے کپتان مونک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان ٹیم نے اننگز کا مایوس کن انداز میں آغاز کیا جب تین مستند بیٹرز 26 کے مجموعی سکورپر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان 9 ، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناپائے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان بابراعظم ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، حارث رؤف جبکہ امریکی کرکٹ ٹیم میں موننک پٹیل (کپتان، وکٹ کیپر)،سٹیون ٹیلر، اینڈریز گوس، آرون جونز، نتیش کمار، کوری اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، نوتھوش کینجیگے، سوربھ نیتراولکر، علی خان شامل ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More