اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کیلئے ڈپلومیٹک انکلیو میں سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے ڈپلومیٹک انکلیو میں سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی رہائش گاہوں کیلئے دو منصوبے شامل کرلیے گئے ہیں۔

عادل راجہ کی 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ معافی کی اپیل مسترد

منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کے لیے ڈپلومیٹک انکلیو میں رہائش گاہیں تعمیر کی جائینگی۔

وفاقی حکومت نے ابتدائی طور پر منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کر لیا،وزارت قانون نے منصوبے کی فیزیبیلٹی سٹڈی کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مانگ لیے۔

صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سرپرائز دیں گے،رکی پونٹنگ

زمین کی خریداری اور باؤنڈری وال کی تعمیر پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی،آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پلان میں منصوبہ کے لیے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More