پاکستان8ویں بار اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

پاکستان8ویں بار اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے78ویں اجلاس میں ووٹنگ ہوئی، پاکستان ایشیا ءپیسیفک گروپ میں غیر مستقل رکن کا امیدوار تھا، پاکستان سے پہلے ایشیاء پیسیفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔

امریکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے 8ویں باریو این سیکیورٹی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں ایشیائی ممالک کی نشست خالی تھی جس پر پاکستان بلامقابلہ امیدوار تھا جبکہ 53 ایشیائی ممالک نے پاکستان کو حمایت حاصل تھی ۔

خیال رہے کہ امیدوارکو دو تہائی اکثریت یا 128 ووٹ حاصل کرنے ضروری ہوتے ہیں چاہے وہ بلامقابلہ ہی کیوں نہ ہو۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اور10غیرمستقل ارکان ہیں۔پاکستان رکن منتخب کے بعد اب 2 سال تک خدمات سرانجام دے گا ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More