ٹی20 ورلڈ کپ: امریکہ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

اردو نیوز  |  Jun 06, 2024

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

امریکہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو ڈیلس کے گرینڈ پرائرے سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف ٹی20 میچ میں آمنے سامنے ہیں۔

پاکستانی ٹیم آج ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جبکہ امریکی ٹیم دوسری مرتبہ ایکشن میں دکھائی دے گی۔

اس سے قبل ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکہ نے کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

 ویب سائٹ ویدر ڈاٹ کام کے مطابق میچ کے دوران ڈیلس کا موسم صاف رہے گا۔

دھوپ کے باعث میچ کے دوران گرینڈ پرائرے سٹیڈیم کا درجہ حرارت 35 سینٹی ڈگری گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے کھیلا جائے گا۔

 پاکستانی ٹیم کے بارے میں بری خبر یہ سامنے آئی ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث امریکہ کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کا سکواڈبابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، عباس آفریدی، عثمان خان، ابرار احمد۔

امریکہ کا سکواڈسٹیون ٹیلر، موننک پٹیل (کپتان، وکٹ کیپر)، آندریز گوس، ایرون جونز، کورے اینڈرسن، نتیش کمار، ہرمیت سنگھ، شیڈلی وین شاک ویک، جسدیپ سنگھ، علی خان، ساؤربھ نیٹراوالکر، میلیند کمار، نوستھوش کینجینگے، نیسرگ پٹیل، شایان جہانگیر۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More