لاہور ،شوہر نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کو قتل کردیا

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

لاہورمیں شوہر نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کو قتل کردیا۔

واقعہ غازی آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کومل کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔

خوشاب میں آسمانی بجلی گر نے سے 2 بھائی جاں بحق

بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی،شواہد اکھٹے کر کے مقتولہ کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے ملزم نشے کا عادی ہے، اکثر بیوی سے لڑتا جھگڑتا تھا،ملزم کو پولیس کے زیر حراست طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،متاثرہ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More